14 اکتوبر 2011 - 20:30

چيلي ميں عوامي مظاہرے جاري ہيں اور ہزاروں کي تعداد ميں طلبہ نے بھي سانتياگو شہر ميں اپنے مطالبات کے حق ميں مظاہرے کئے ہيں جو پوليس کي مداخلت کے بعد پرتشدد صورت اختيار کر گئے ہيں-

ابنا:مظاہرہ کرنے والے طلبہ ملک کے ستر في صد طلبہ کو مفت تعليم فراہم کئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہيں- حکومت صرف چاليس في صد طلبہ کو اسکالر شپ دينے اور باقي کو تعليمي قرضہ دينے کے لئے رضامند ہوئي ہے-

مظاہرين اسکولوں کے نظام ميں بھي تبديلي کا مطالبہ کر رہے تھے-

اس رپورٹ کے مطابق سنيچر کي رات ہونے والے مظاہروں کے دوران پوليس اور طلبا ميں جھڑپيں بھي ہوئي ہيں-

پوليس نے ستاسي طلبا کو گرفتار کيا ہے جن ميں ستتر کي عمريں اٹھارہ سال سے کم بتائي جاتي ہيں- چلي کي طلبا برادري نے پانچ ماہ قبل ملک ميں منظم احتجاج کا سلسلہ شروع کيا تھا جسکي ملک ميں ڈکٹيٹر شپ کے خاتمے کے بعد کوئي مثال نہيں ملتي-اکثر بين الااقوامي اداروں نے بھي چلي ميں مفت تعليم کا سلسلہ ختم کرنے کے سرکاري فيصلے کي مذمت کي ہے...........

/169